GRAPES

🍇🍇انگور قلم کی روٹس کا طریقہ🍇🍇

انگور کی پروننگ اکثر وسط جنوری میں کی جاتی ہے
جبکہ قلم لگانے کا صحیح وقت فروری ہوتا ہے اس لیے قلم کو یا تو ٹنل یا شاپر میں ڈاریکٹ لگایا جا سکتا ہے
یا پھر ریت میں رکھ کر ایک ماہ کیلیے محفوظ بھی کی جاسکتی ہیں اور روٹس بھی بن جائیں گی۔

➖1➖قلم سائز 7 سے 10 انچ ۔ تین سے پانچ بڈز ہونی چاہییں ۔

➖2➖تھائیوفنیٹ یا کسی بھی فنجی سائیڈ زہر کا ڈرم یا ٹب میں محلول بنا لیں ۔

➖3➖قلموں کو فنجی سائیڈ محلول میں5 منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔

➖4➖زمین میں دوفٹ کا گڑھا کھود لیں۔


➖5➖گڑھے میں چھ انچ ریت ڈال دیں ۔
پھر قلمیں ڈرم سے نکال کر ریت کے اوپر کھڑے رخ رکھ دیں۔
زہر آلود پانی کا کچھ حصہ قلموں پر چھڑک دیں تاکہ ریت نم ہو جاے۔
اور اوپر چھ انچ ریت ڈال دیں اور بچا ہوا پانی ریت پر چھڑک دیں اور اوپر شاپر ڈال دیں تاکہ نمی بنی رہے۔

➖نوٹ➖
ہر پانچ یا سات دن میں شاپر ہٹا کر ریت کی نمی چیک کریں اگر خشک لگے تو پانی چھڑک دیں ریت چالیس دن تک نم رہے۔

تیس سے چالیس دن میں روٹس بن جائیں گی ادھر موسم اور ٹمپریچر بھی موزوں ہو جاے گا۔
اب آپ اپنی قلمیں ریت سے نکال کر دوبارہ فنجی سائیڈ محلول میں پانچ منٹ رکھنے کے بعد تیار زمین میں شفٹ کر دیں ۔ نرسری تیار ہو جائے گی۔
Envita Crop Sciences

➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart