MANGO

آم کے باغات میں بہترین فلاورنگ کے لئے طریقہ کار۔

Envita Crop Sciences

How To Grow
➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

پو ٹاشیم نائٹریٹ/ قلمی شورا/KNO3 (N.P.K 13.0.46) کا اسپرے 1فیصد سے 2 فیصد کے ( 1 کلو گرام فی 100 لیٹر پانی میں ) فلاورنگ کے شروع ہونے کے وقت کریں تو پودا بہت اچھا پھل اٹھاتا ہے اور وارہ بندی (Alternate Bearing) سے بچ جاتا ہے۔
وارہ بندی ہر قسم اور ہر پودے میں ہوتی ہے۔ لیکن ثمر بہشت چونسہ اور لیٹ اقسام مین خاص طور پر یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔
اچھی پیداوار کے لئے اگر مکمل باغ کو سپرے کردیا جائے تو بہتر ہے۔

…..طریقہ کار…..
مقدار 1 کلو گرام 100 پانی میں اس کی کم ازکم مقدار ہے۔ اگر ایک بار ہی سپرے کرنا ہے تو مقدار 2 فیصد یعنی 2 کلوگرام 100 لیٹر پانی میں کر لیں

1۔ جب رات کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ سے یا اس سے اوپر ہو اور مسلسل بڑھ رہا ہو تو سپرے کریں .
2۔ شام کے وقت سپرے کریں یا دن میں اگر بادل ہوں تو سپرے کریں
سورج کی تیز روشنی میں ہر گز سپرے نہ کریں.
3۔ پودے کو اچھے طریقہ سے سپرے کریں .
4۔ کسی بھی دوائی یا کھاد کو اس کے ساتھ نہ ملائیں
5۔ سات دن کے بعد دوبارہ سپرے کریں ۔

6۔ سندھ میں 15 جنوری کے بعد۔۔۔
رحیم یارخان میں 25 جنوری کےبعد۔۔
جبکہ ملتان۔ مظفر گڑھ۔ جلال پور پیروالہ ۔ خانیوال۔ بہاولپور۔ بہاولنگر میں فروری کے پہلے ہفتے میں سپرے کر سکتے ہیں
۔۔۔۔نوٹ ۔۔۔۔
باغبان حضرات موسمی حالات اور درجہ حرارت کو ضرور مدنظر رکھیں .

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart