ORANGE
🍊🍊ترشاواہ باغات میں کام کا ماہانہ شیڈول🍊🍊
➖جنوری➖
جن باغات سے پھل ٹوٹا جا چکا ھو وھاں کانٹ چھانٹ کا عمل مکمل کریں،سوکھی اور بیماری ٹہنیاں و کچے گلے درختوں پر نہ رھنے دیں،
گھڑی کے بچوں پر نظر رکھیں ۔جہاں نظر آئیں بزریعہ سپرے کنٹرول کریں۔۔ کلوروپیری فاس 2.5ملی لیٹر
یا مٹھیڈاٹھیان 2.5ملی لیٹر یا پروفینو فاس2.5ملی لیٹر فی لیٹر پانی کے حساب سے درختوں کے تنوں پر سطح زمین سے دو سے اڑھائی فٹ اونچائی تک اور پودے کی چھتری کے نیچے زمین پر سپرے کریں،
پودوں کو دھند کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کا اہتمام کریں۔ خصوصاً باغات کے گرد بانس وغیرہ یا جو لمبے درخت لگے ھوئے ھیں ان کی چھدرائی و کٹائی کریں تاکہ ھوا روشنی کا مناسب گزر ھو
➖فروری➖
بھتر پھل کے حصول کے لئےکانٹ چھانٹ کا عمل جاری رکھیں۔ سٹرس سکیب ، میلانوز، کینکر،اور دیگر بیماروں کی روک تھام کے لیے یہ عمل بھت ضروری ھے۔۔ کاٹی گئی شاخوں کو جلا دیں۔
ان بیماروں کے تدارک کے لیے درجہ زیل ذھروں میں سے کسی ایک پھپھوندی کش زھر کا سپرے کانٹ چھانٹ کے فورا بعد کریں۔۔ بورڈومکسچر یا تھائیو فنیٹ میتھائل 2گرام یا ڈائی فیناکونازول 0.5مل لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کریں
➖مارچ➖
مارچ کے آخر میں پھل کی خاصیت کو خراب کرنے والے کیڑے مکوڑے مثلاً تھرپس،لیف مائینر،تیلا ،لیمن بٹر فلائی وغیرہ مختلف بیماریوں مثلاً سٹرس سکیب سٹرس، میلانو،سڑس کینکر کے خلاف درجہ زیل ذھروں کے ملاپ کے مطابق سپرے کریں
تھاٸیوفینیٹ 200گرام فی سو لیٹر پانی یا لیوفینوران 200مل لیٹر فی سو لیٹر پانی یا ایبامیکٹن250ملی لیٹر فی سو لیٹر پانی پلس ایزاکسی اسٹروبن 100ملی لیٹر فی 100لیٹر پانی میں سپرے کریں ۔۔ سپرے سے پہلے کانٹ چھانٹ کا عمل مکمل کر لیں تاکہ سپرے کا موثر فایدہ ھو ۔
➖اپریل➖
پودوں کے تنوں پر بورڈوپیسٹ دو سے ڈھائی فٹ تک تنوں پر لگائیں تاکہ موسم کی شدت سے محفوظ رھیں۔۔ پھل بننے کے بعد سٹرس تھرپس۔سٹرس سلا۔ سٹرس میلانوز اور سکیب کے خلاف امیڈا کلوپرڑ 100 سی سی پلس ایزاکسی اسٹروبن 100ملی لیٹر فی سو لیٹر پانی میں یا کلورفیناپائر50سی سی + پاٸیری کلوسٹرابن 60 گرام فی 100لیٹر پانی میں سپرے کریں
➖مئی➖
اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رھے تو بورڈومکسچر 1%,یا کوسائیڈ 3گرام فی لیٹر پانی میں سپرے کریں۔
سٹرس سلا اور لیمن بٹر فلائی کے کنٹرول کے لئے ایبامیکٹن + باٸی فینتھرین 1.5ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کریں
➖جون➖
جن درختوں سے گدھڑی بالغ حالت میں زمین پر آگئی ھو وھاں ھلکی گوڈی کر کے انڈوں کو تلف کریں۔
➖جولائی➖
پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے جنسی پھندے چھ تا آٹھ فی ایکڑ لگائیں۔باغات کے گرد ھوا توڑ باڑ لگانے کے لئے نیم کی پودے لگائیں۔ پھپھوندی سے پھلنے والی بیماریوں پر نظر رکھیں۔ بارشیں شروع ھو جائیں تو ان میں وقفہ آتے ھیں سٹرس سکیب ۔میلانوز ۔کینکر۔اور سر سوک۔کے تدارک کے لئے مناسب سپرے کریں۔موسم برسات میں سٹرس سلا ۔سٹرس سکیلز۔کاٹنی کشن سکیلز کے تدارک کے لیے کسی ایک زھر کا استعمال کریں ۔ لیمبڈا ساٸیھیلوتھرین + ٹراٸی ایزوفاس 2.5ملی لیٹر یا ایبامیکٹن + باٸی فینتھرین 1.25ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کریں۔۔ اور ہر سپرے مشین میں ایک چمچ سرف ضرور ملائیں۔
کاٹنی کشن سکیلز کے لئے نیم آئل 10ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کرنے سے اچھی نتائج ملیں گے
➖اگست➖
انحطاط پذیری کی طرف مائل پودوں کی وجوہات جاننے کے بعد ان پودوں میں درجہ زیل ادوایات کا ملاپ بیمار شدہ ٹہنیوں کی کانٹ چھانٹ کے بعد ڈالیں ۔ کاپر سلفیٹ 250گرام پلس میٹالکسل پلس مینکوزیب 80گرام پلس ھیومک ایسڈ 2کلو گرام فی بڑا پودا ڈال کر پانی لگا دیں
سٹرس سکیب ۔ملانوز۔اور کینکر کی روک تھام کے لئے بورڈومکسچر 1% یا ایزاکسی اسٹروبن 1 ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کریں۔
تیلے اور دوسرے رس چوسنے والے کیڑوں کے تدارک کے لئے
امیڈا کلوپرڑ 1.25مل لٹر یا اسیٹا میپرڈ 1.25مل لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کریں۔
➖ستمبر➖
مختلف کیڑوں مکوڑوں مثلآ سٹر لیف مائینر۔تیلے اور دیگر رس چوسنے والے کیڑوں کے انسدادِ کے لئے اسیٹا میپرڈ 1.25 ملی لیٹر یا ایبامیکٹن پلس باٸی فینتھرین 1.25ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کریں۔ سٹرس سکیب یا میلانوز کے انسداد کے لیے ایزاکسی اسٹروبن 1ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کریں .
➖اکتوبر➖
سٹرس سکیب اور میلانوز کے کنٹرول کے لئے ریکاڈو یکسٹرا 70گرام سو لیٹر پانی میں سپرے کریں۔
➖نومبر ➖
مالٹا کی مختلف اقسام کی برداشت شروع کر دیں اور بعد میں کانٹ چھانٹ کرنے کے بعد کسی بھی پھپھوندی کش دوائی مثلاً فوسٹاٸل المونیم 2.5گرام فی لیٹر یا کاپر اکسی کلورائیڈ 3 گرام فی لیٹر پانی میں سپرے کریں۔۔ گرے ھوئے سارے پھل کو تلف کر دیں ۔ گدھڑی کے انڈوں کی تلفی کے لئے پودوں کے گرد ھلکی گوڈی کریں۔۔
➖دسمبر➖
گدھڑی کے انڈوں سے نکلنے والے کیڑوں کو تلف کرنے کے لئے مناسب زھروں کا سپرے کریں ۔۔ یہ سپرے اسی بھی تک محدود رھے جہاں کیڑے نظر آئیں ۔۔ سطح زمین سے تین فٹ اونچائی تک تنے پر کلوروپیری فاس با پروفینو فاس 2.5 ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں سپرے کریں.
Envita Crop Sciences
➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖