CHILIES

مرچ کی کاشت
پاکستان میں یہ فصل تقریباً 48,000ہیکٹر رقبہ پر کاشت ہوتی ہے۔ اس میں سے 73 فیصد صوبہ سندھ میں کاشت ہوتی ہے جہاں میر پور خاص 44فیصد رقبہ کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ 21فیصد رقبہ پنجاب میں ملتان، بہاولپور اور فیصل آباد میں کاشت ہوتا ہے۔ پاکستان میں مرچ کی پیداوار تقریباً 90ہزار ٹن ہے۔ مرچ کی ایکسپورٹ میں پاکستان کا تقریباً 8فیصد حصہ ہے۔
Envita crop sciences
آب و ہوا
مرچ معتدل آب و ہوا کو پسند کرتی ہے۔ یعنی مرچ کے پودے کو 20تا25ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر زمین کا درجہ حرارت 10سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے تو پودے کی نشوونما رُک جاتی ہے۔ مرچ کے پودے سخت سردی اور کورے کو برداشت نہیں کر سکتے۔بیج کے اُگاؤ کے لیے زمین کا درجہ حرارت 18تا20ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے۔ اگر زمین کا درجہ حرات 13سینٹی گریڈ سے نیچے آ جائے تو بیج کا اُگاؤ صحیح نہیں ہوتا۔
Envita crop sciences

وقت کاشت
کورا پڑنے والے میدانی علاقوں میں پنیری کی کاشت اکتوبر کے آخری ہفتہ سے نومبر کے آخری ہفتہ تک کی جاتی ہے۔ یہ نرسری فروری میں اس وقت کھیت میں منتقل کی جاتی ہے جب کورے کا خطرہ ٹل جائے۔ پہاڑی علاقوں میں اس کی کاشت جنوری، فروری اور مارچ میں ہوتی ہے۔ اسی ترتیب سے پنیری کی منتقلی اپریل اور مٹی میں موسم کی شدت کے لحاظ سے ہوتی ہے۔ کورا نہ پڑنے والے علاقوں میں جولائی اور اگست میں پنیری کی کاشت کی جاتی ہے۔ ستمبر اور اکتوبر میں اس کی کھیت میں منتقلی کی جاتی ہے۔
Envita crop sciences
شرح بیج
ایک ایکڑ جگہ کی پنیری تیار کرنے کے لیے تقریباً 250گرام صحت مند بیج کافی ہوتا ہے۔
Envita crop sciences
اقسام
مرچ دو قسم کی ہوتی ہیں ایک میٹھی جیسے شملہ مرچ اور دوسری قسم کڑوی مرچ ہوتی ہے۔ کڑوی مرچ کی مشہور اقسام لونگی، نرولا، این اے آر سی۔4، کنری (Kunri)، صنم اور بادانی ہیں جب کہ شملہ مرچ کی مشہور قسم کیلیفورنیا ونڈر ہے۔
Envita crop sciences
نرسری کی تیاری
ایک ایکڑ رقبہ کے لیے پنیری تیار کرنے کے لیے 4تا 5 مرلے پر پلاسٹک ٹنل تیار کر لیں۔ زمین میں گوبر کی گلی سڑی کھاد (FYM)بحساب 2من فی مرلہ اچھی طرح زمین میں ملا دی جائے۔ زمین اچھی طرح ہموار کر کے ایک میٹر چوڑی اور حسب ضرورت لمبی اور اونچی کیاریاں بنائی جائیں۔ بیج لائنوں میں کاشت کیا جائے اور لائنوں کا درمیانی فاصلہ 8تا10سینٹی میٹر ہونا چاہیے تا کہ بعد میں جڑی بوٹیوں کا تدارک آسان ہو سکے۔ بیج کو ایک سینٹی میٹر گہرائی پر کاشت کریں اور بعد میں گلی سڑی کھاد کی ہلکی سی تہہ سے ڈھانپ دیں۔ تمام لائنوں پر کوپیکس پاؤڈر چھڑک دیں تا کیڑے مکوڑے بیج کو اِدھر اُدھر نہ کر سکیں۔ تمام کیاریوں کے اوپر حفاظت کے لیے کاربوفیوران بھی چھڑک دیں۔
Envita crop sciences
کھیت کی تیاری
مرچ کے لیے زرخیز زمین جس میں پانی کا نکاس بہت اچھا ہو منتخب کرنی چاہیے۔ کاشت سے دو ماہ پہلے ایک بار مٹی پلٹنے والا ہل چلا کر زمین اچھی طرح ہموار کر لیں اور وافر مقدار میں گوبر کی گلی سڑی کھاد (FYM) ڈالیں۔ کھاد کو اچھی طرح مکس کر کے سہاگہ چلائیں۔ بعد ازاں کھیت کو پانی دیں تا کہ کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کے بیج اُگ آئیں۔

پنیری کی منتقلی سے پہلے دو تین بار سہاگہ چلا کر زمین بجائی کے لیے اس طرح تیار کریں کہ زمین نرم، بھربھری اور ہموار ہو جائے۔بجائی کے لیے 75سینٹی میٹر چوڑی پٹڑیاں بنا لیں۔
Envita crop sciences
پودوں کی منتقلی
جب مرچ کی پنیری یا پودا 8تا10سینٹی میٹر ہو جائے تو کھیت میں منتقل کر دیں۔ پودوں کا درمیانی فاصلہ 30تا45سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔
Envita crop sciences
آبپاشی
کھیت میں پودوں کی منتقلی سے پہلے پٹڑیوں کی درمیانی نالوں میں پانی چھوڑ دیں تا کہ زمین میں وتر آ جائے۔ پودوں کی متنقلی کے دوران فوارے کی مدد سے پودے کو ہلکا سا پانی دیں۔ کاشت کے تین چار دن بعد دوبارہ ہلکی آبپاشی کریں۔ شروع میں پانی ہفتہ وار لگایا جائے۔ زیادہ گرمی کے موسم (مئی، جون) میں پانی کا وقفہ کم کر کے 4تا5دن کر دیا جائے ۔
Envita crop sciences
کیمیائی کھادوں کا استعمال
2 بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش زمین کی تیاری کے وقت استعمال کریں۔ جب پودے اچھی طرح جڑ پکڑ لیں تو ایک بوری امونیم نائٹریٹ یا آدھی بوری یوریا ڈال دیں۔ اس عمل سے پودوں کی صحت اور پیداوار پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔
Envita crop sciences
گوڈی
جڑی بوٹیاں پیداوار پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہیں۔ اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھنا بہت ضروری ہے۔ تین چار دفعہ گوڈی کریں۔ جب پودے بہتر طریقہ سے نشوونما پا رہے ہوں تو پھول نکالنے سے پہلے اچھی طرح گوڈی کر کے پودوں کو مٹی چڑھادینا بہت ضروری ہے۔ پودوں کو مٹی چڑھانے سے پانی براہِ راست پودے کے تنے کو نہیں چھوتا جس سے فصل بہت سی بیماریوں مثلاً تنے کی بیماری سے کافی حد تک بچ جاتی ہے۔
Envita crop sciences
نقصان دہ کیڑے
چور کیڑا، دیمک، تیلہ اور پھل کی سنڈی

بیماریاں اور ان کا انسداد

مرچ کا کوڑھ (Anhtracnose)
مرچ کی بیماریوں میں سب سے اہم مرچ کا کوڑھ ہے۔ جو بیماری بیج بیمار پودوں کے خس و خاشاک سے پھیلتی ہے۔ بارشیں بھی اس بیماری کو پھیلانے میں معاون ہوتی ہیں۔ بیماری پھل پر گول چھوٹے گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں جیسے یہ دھبے پھیلتے ہیں۔ یہ درمیان سے سیاہ ہو جاتے ہیں جو کہ پھپھوندی کی موجدگی میں گہرے ہوتے ہیں اور آخر کار سارا پھل سیاہ ہو جاتا ہے اور شدید حملہ کی صورت میں پھل گل سڑ جاتا ہے۔ درج ذیل طریقے اپنانے سے نقصان کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے:
Envita crop sciences
بیج کو پھپھوند کش زہریں مثلاً تھاٸیوفینیٹ میتھاٸل بحساب 2گرام فی کلو گرام لگا کر کاشت کریں۔
فصلو ں کا ہیر پھیر۔
جڑی بوٹیوں کی تلفی۔

مرچ کا جھلساؤ (Phytophthora capsicl)
پاکستان میں اس وقت یہ مرچ کی سب سے زیادہ خطرناک بیماری ہے۔ اس کی وجہ سے رقبہ اور پیداوار دونوں میں کافی زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ پھپھوندی کی بیماری ہے۔ شروع میں اس کا حملہ پودے کے تنے پر زمین کی سطح کے برابر ہوتاہے۔ تنے کے اردگرد چھلا سا بن جاتا ہے۔ شروع میں ہلکے رنگ کا اور بعد میں یہ گہرے رنگ کا ہو جاتا ہے۔ بیماری کے حملہ کے 8-10تنوں میں پودا جھلس جاتا ہے اور پھر چند ہی دنوں میں مکمل طور پر سوکھ جاتا ہے۔ یہ بیماری برسات میں پانی کے ساتھ بڑٰ تیزی سے پھیلتی ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے درج ذیل عوامل اختیار کیے جائیں:
Envita crop sciences
بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کی کاشت کی جائیں۔
جس زمین میں پہلے آلو، بینگن یا ٹماٹر لگائے گئے ہوں’ وہاں مرچ کی کاشت نہ کی جائے۔
پودوں کو وٹو پر اس طرح کاشت کیا جائے کہ پانی ڈائریکٹ پودے تک نہ پہنچے’ بلکہ اس کی صرف نمی پہنچے۔
فالتو پانی کی نکاسی کا خاطر خواہ بندوبست کیا جائے۔
بیج کو کاشت کرنے سے پہلے تھاٸیوفینیٹ میتھاٸل زہر2 گرام فی کلو گرام بیج کو لگائیں۔
نرسری کو مندرجہ بالا زہر سے Drenchingکی جائے۔
نرسری کو کھیت میں تبدیلی کے وقت اسی زہر کے محلول میں 10منٹ تک بھگو کر پھر منتقل کریں۔
Envita crop sciences

وائرسی امراض(Viral Diseases)
سفید مکھی وائرسی امراض کے پھیلانے کا سبب بنتی ہے۔ ان کی عام طور پر علامات پتوں کا مڑاؤ (Curling of leaves) اور پتوں کے چڑ مڑ (Smalling of leaves) کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں۔ ان بیماریوں کی وجہ سے پیدوار پر بڑے اثرات پڑتے ہیں۔ ان بیماریوں کا حملہ نرسری سے مکمل پودے بننے تک ہر سطح پر ہوتا ہے۔ وائرس پھیلانے والے کیڑوں کے تدارک کے لیے باٸفینیتھرین یا لیمبڈا ساٸھیلوتھرین کا سپرے کریں۔
Envita crop sciences
جوئیں(Mites)
ان کے بچے اور بالغ پتوں کا رس چوس کر نقصان کرتے ہیں اور جالا سا بن جاتا ہے۔ فصل کی کسی سطح پر بھی حملہ ہو سکتا ہے۔ نسبتاً گردم درجہ حرارت پر حملہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے خاتمہ کے لیے ایبامیکٹن اور باٸی فینتھرین کا مکسچر کی Overlapping یعنی 3-4دن کے وقفہ سے سپرے کریں۔
Envita crop sciences
وقت برداشت
جب پھل کا سائز مناسب ہو جائے تو احتیاط سے چنائی کریں۔ پہلی چنائی مئی کے آکر یا جون میں جب کہ دوسری جولائی میں ہوگی۔ چنائی کرتے وقت احتیاط کریں کیوں کہ مرچ کا پودا بہت نرم و نازک ہوتا ہے اور پھل توڑتے وقت پودا ٹوٹنے نہ پائے۔ پھل توڑ کر کسی سایہ دار جگہ میں رکھیں اور ان کو گیلی بوری سے ڈھانپ دیں تا کہ ان کی تازگی برقرار رہے۔

سرخ مرچوں کے لیے جب مرچ کا رنگ گہرا سرخ ہو جائے تو پودے سے توڑ لیں۔ ایک دن کے لیے مرچوں کو سایہ میں ڈھیر کر دیں تا کہ تمام مرچوں کا رنگ یکساں ہو جائے۔ بعد ازاں مرچوں کو دھوپ میں بکھیر کر اچھی طرح خشک کر لیں ورنہ نمی کے باعث سٹور میں ان کی رنگت تبدیل ہو جائے گی۔ جس سے کوالٹی پر بُرا اثر پڑتا ہے اور مارکیٹ میں کم قیمت ملتی ہے۔
Envita crop sciences
پیداوار
فصل کی بہتر نگہداشت سے سبز مرچ 3تا4ٹن جب کہ سرخ مرچ ایک ٹن فی ایکڑ حاصل کی جا سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart