LETTUS

سلاد‼️

Envita Crop Sciences

سلاد سرد موسمی حالات میں نشونما پانے والی سبزی ہے جسے سلاد کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے۔اس کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جن میں بہت کم مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
باقی اجزائے خوراک اس میں مناسب مقدار میں پائے جاتے ہیں جبکہ سوڈئم کی مقدار اس میں کم ہوتی ہے۔اگرچہ یہ قدیم وقتوں سے زیر کاشت ہے لیکن ذائقہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ پاک و ہند میں زیادہ مشہور نہیں ہوسکی۔ صرف بڑے شہروں میں اس کی طلب ہے۔خاص طور پر فاسٹ فوڈز میں اس کا استعمال زیادہ ہے۔ کیلوریز کی کم مقدار کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک میں اس کا استعمال بہت زیادہ ہے۔

آب و ھوا

پنجاب کے موسمی حالات میں اسے موسم سرما کی سبزی کے طور پر کاشت کیاجاتا ہے۔ جب درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہوجائے تو اس کے بیج کی بوائی کی جاسکتی ہے۔

وقت کاشت

اکتوبر کے شروع ہوتے ہی بیج کی بوائی کی جاسکتی ہے۔اگر احتیاط کے ساتھ ستمبر کے آخری ہفتے میں بوائی کردی جائے تو بھی بیج اُگ آئیں گے۔

طریقہ کاشت

بیج سے پہلے پنیری تیار کی جاتی ہے۔اس کے ایک گرام بیج میں کل 700 کے قریب بیج ہوتے ہیں۔جب پنیری مناسب سائز کی ہو جائے تو اسے مستقل جگہ پر منتقل کر دیں۔پودوں کے درمیان فاصلہ دو فٹ رکھیں تاکہ انہیں بڑھوتری کے لیے مناسب جگہ مل سکے۔

بیج کی اقسام

سلاد کی کئی ہائیبرڈ اقسام کے بیج مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔پتوں کی بناوٹ کی بنیاد پر اس کو تین اقسام میں تقسیم کیاجاتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔

1. بٹر ہیڈ
2. کرسپ ہیڈ
3. لوز لیف
4. رومین
5. سٹیم لیٹس

پاکستان میں زیادہ تر کرسپ ہیڈ کی کاشت کی جاتی ہے۔ کچھ اقسام رنگ برنگے پتوں والی ہیں۔ان اقسام کو کچن گارڈننگ اور لینڈسکیپنگ دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
How To Grow

Envita Crop Sciences
➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart