MAIZ

بیج لگانے کے چاردن بعد پانی ضرور لگائیں تاکہ بیج کا اگاو مکمل ہو جائے۔
🌽بجائی سے دس روز بعد فصل کو 2کلو سلفر اور ساتھ میں دس سے بیس کلو یوریا یا ایک بوری امونیم سلفیٹ لازمی ڈالیں۔
🌽شروع کے پندرہ دن زیادہ پانی لگانے سے گریز کریں۔۔ جب تک کہ کھیلیاں ستَر سے اَسیِ فیصد تک خشک نہ ہو جائیں۔
🌽بجائی کے پندرہ دن تک پہلا سپرے یقینی بنائیں۔ اس سپرے میں امائنوایسڈ کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔
🌽بیج کو زہر لگانا صرف جڑ کو زمینی فنگس سے اور پتوں کو شوٹ فلائی سے ایک حد تک تحفظ دیتا ہے لیکن اسکا فال آرمی ورم پر کسی قسم کا کوئی کنٹرول نہیں۔
🌽بجائی کے بیس دن بعد دس کلو زنک10% یا آٹھ کلو زنک 21% یا چھ کلو زنک 27% یوریا کے ساتھ فلڈ کریں۔

🌽پہلے سپرے کے بعد مسلسل پیسٹ سکاوئٹنگ (فصل کا معائنہ ) کرتے رہیں۔
🌽مکئی کا پودا جب نو سے بارہ انچ کا ہو جائے تو پہلی دانے دار استعمال کریں۔
🌽اگر سپرے سے پیسٹ مینجمنٹ (کیڑوں کا تدارک) کرنی ہے تو پہلی سپرے کے آٹھ سے دس دن بعد دوسرا سپرے کریں اور اس میں کراپ سپلیمنٹ(تیار شدہ غذا) کا ستعمال کریں۔
➖نوٹ➖ فصل کا مسلسل معائنہ کرتے رہیں۔

دانے دار زہر کاربوفیوران یا فپرونل کو استعمال کرنے سے پہلے ایک بیگ کو 100 ملی لیٹر ایمامیکٹن ضرور لگائیں۔
➖نوٹ➖ صرف کاربوفیوران کا فال آرمی پر کنٹرول ناکافی ہے۔
🌽جڑی بوٹی کے اگاو پر توجہ رکھیں۔ اگر جڑی بوٹی معاشی حد تک پہنچ جائے تو گینگوی کا سپرے لازمی کریں۔➖نوٹ➖ اس سپرے پر خصوصی احتیاط برتیں کہ یہ سپرے پودے کے منہ میں نہ جائے کیونکہ کوئی بھی ویڈیسائڈ ہو فصل کو سٹریس دیتا ہے ۔
🌽بارہ انچ تک کے پودوں پر کم سے کم یوریا استعمال کریں کیونکہ اس وقت تک مکئی کے پودے کو زیادہ نائٹروجن کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔
🌽بجائی سے اکیس دن تک سلفر اور زنک لازمی استعمال کر لیں۔
➖نوٹ➖ سلفر اور زنک ہمیشہ یوریا کے ساتھ استعمال کریں.
🌽پہلی دانے دار کی اپلیکیشن کے پندرہ دن بعد دوبارہ دانے دار کا استعمال کریں۔
🌽اس مرحلے پر تیسرا اور آخری سپرے کریں اور اس میں بھی کراپ سپلیمنٹ استعمال کریں۔
🌽بجائی کے تین ہفتے بعد پودے کو بہت زیادہ نائٹروجن کی ضرورت ہوتی ہے لہذا اکیسویں دن سے پنتالیس دن تک بھرپور نائٹروجن کا ستعمال کریں۔
🌽ریسرچ کے مطابق بجائی سے ٹیسلنگ یا گوبھ کی حالت تک 4 بوری یوریا لازمی استعمال کرنی چاہئے. تاکہ مکئی کے پودے کی بھرپور نشو نما ہو سکے اور بہترین پیداوار حاصل ھو سکے۔
🌽اس مرحلے تک پانی کا خاص خیال رکھیں۔ جب تک کہ کھیلیاں ستَر فیصد خشک نہ ہوں پانی نہ لگائیں۔
🌽ٹیسلنگ یا گوبھ کی حالت سے چار سے پانچ دن پہلے
➖نائٹروجن ➖ پچیس سے پچاس کلوگرام
➖سلفر ➖ دو سے تین کلوگرام
➖ایس او پی➖ دس سے ساڑھے بارہ کلوگرام
➖بوران ➖ دو لیٹر5% یا ایک کلو گرام 20%
کا استعمال اچھی پیداور کے لیۓ بہت ضروری ھے۔
🌽بجائی کے چالیسویں دن سے ستَر دن تک زمین کو تروتر حالت میں رکھیں۔
🌽جب بھی یوریا و دیگر نیوٹرینٹ ڈرم میں فلڈ کریں تو اس میں ایک سے دو لیٹر ہیومک ایسڈ ملا لیں.
🌽بجائی سے سو دن تک فصل کو پانی جاری رکھیں۔
🌽بجائی سے 120 دن کے بعد مکئی کی برداشت کریں۔
➖نوٹ➖ موسمی حالات کے پیش نظر اس پلان میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔
Envita Crop Sciences

➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart