Organic Mulching

➖آرگینک ملچنگ➖
کسان بھائیو چاول کی فصل تیار ہونے والی ہے اس کی کٹائی کے بعد اس کی پرالی یا ہارویسٹر سے حاصل ہونے والا کچرا اکٹھا کر کے رکھ لیں اور آگ کبھی بھی نا لگائیں کیونکہ اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے.

1.جب ہم بیڈز بنا کر فصل کاشت کرتے ہیں تو ان کے بیڈز کے اوپر پودوں کی تین سے چار انچ گروتھ ہونے کے بعد اسے بیڈز پر بچھا دیا جائےتو جڑیبوٹیوں سے نجات مل جاتی ہے.

2.آپ کے بیڈز زیادہ سردی اور گرمی یا بارشوں کی وجہ سے خراب یا سخت نہیں ہوتے.

3.دو انچ کی تہہ زمین کی اوپر والی تہہ پر Humus کی تہہ بنا دیتی ہے جس سے پودے کو نیوٹرینٹس ملتے رہتے ہیں اور زمین ہر وقت زرخیز رہتی ہے.

4.بیڈز پر آرگینک ملچ ہونے کی صورت میں ہماری زمینوں کو زیادہ پانی نہیں لگتے نمی برقرار رہتی ہے اور پودے زیادہ پیداوار دینے قابل ہو جاتے ہیں اور ہماری کھادیں لیچ ڈاون نہیں ہوتیں.

اس لئے گندم, مکی, چاول اور باقی فصلوں کی باقیات کو کبھی بھی آگ نا لگائیں کیونکہ یہ الله پاک کی ایک نعمت ہے جیسے ہم آگ لگا دیتے ہیں جس کی انتہائی زیادہ اہمیت ہے جسکو قلم بند نہیں کیا جا سکتا.
➖اینواٸٹا کراپ ساٸنسز➖
➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart