SOYA BEAN
سویابین
مٹر کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے. یہ پھلی دار پودے کی ایک قسم ہے. اس پودے کی پھلی میں سے دال کی بجاۓ تیل سے بھرپور ییج پیدا ہوتے ہیں، جسکی وجہ سے یہ ممتاز حثیت رکھتا ہے. یہ سالانہ بنیادوں پر پیدا ہونے والی فصل ہے. اسکی پھلی دار خصوصیات کے باعث زرعی زمین میں ناٸٹروجن کی مقدار بڑھانے کے لیے دو فصلوں کے درمیانی عرصہ میں کاشت کی جاتی ہے.
سویا بین ایک کھڑا شاخی پودا ہے اور اونچاٸی میں دو میٹر (6.5 فٹ) سے ذیادہ تک پہنچ سکتا ہے. بیج پیلے، بھورے، سبز، سیاہ یا دو رنگی ہو سکتے ہیں.
‼وقت کاشت‼
بہاریہ فصل 15 جنوری سے آخر فروری تک جبکہ خزاں کاشت 15 جولاٸی سے 15 اگست تک کاشت کی جا سکتی ہے.
‼شرح بیج اور طریقہ کاشت‼
اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے بہتر روٸیدگی والا 30 سے 40 کلوگرام فی ایکڑ بیج کو پھپھوند کش زہر تھاٸیوفینیٹ میتھاٸل یا مینکوزیب 2 گرام فی 1کلوگرام لگا کر کاشت کریں.
فصل کی کاشت بذریعہ خریف ڈرل یا پور فطاروں کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ سے دو فٹ رکھتے ہوٸے کریں اور بیج 1 سے 2 انچ گہراٸی میں رکھیں.
‼کھادوں کا استعمال‼
کھادوں کا استعمال تجزیہ زمین کی روشنی میں کریں بصورت دیگر 1 تا ڈیڑھ بوری DAP اور آدھی بوری یوریا بوقت کاشت اور آدھی بوری یا 1 بوری یوریا فی ایکڑ دوسرے پانی کے ساتھ استعمال کریں.
‼آبپاشی و جڑی بوٹیوں کی تلفی‼
سویا بین کی فصل کو 5 سے 7 پانی درکار ہوتے ہیں تاہم موسمی و زمینی حالات کو مدنظر رکھتے ہوۓ پہلا پانی اگاٶ کے 10 تا 12 دن بعد اور باقی پانی 10 تا 12 دن کے وقفہ سے دیں. پھول اور پھلیاں بنتے وقت پانی کی کمی نہ آنے دیں.
جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے دو مرتبہ گوڈی کریں. پہلی گوڈی پہلی آبپاشی کے باعث کسولے سے کریں جبکہ دوسری گوڈی دوسرے پانی کے بعد ہل کے ذریعہ کریں.
کیمیاٸی حل کی صورت میں بواٸی کے بعد 24 گھنٹے کے اندر تر وتر میں پینڈی میتھالین زہر 1 لیٹر فی 120 لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں .
‼نقصان دہ کیڑے اور ان کا تدارک‼
ٹوکا
ڈیلٹا میتھریں میں ملا کر دھوڑا کریں یا لیمبڈاسائی ہیلوتھرین 330 ایم ایل فی ایکڑ سپرے
سفید مکھی
اسٹیامپرڈ 150 سے 200 ایم ایل فی 100 لیٹر پانی میں ملاکر فی ایکڑ سپرے
چست تیلہ
امیڈاکلوپرڈ 250 ایم ایل فی 100 لیٹر پانی ملاکر فی ایکڑ سپرے
لشکری سنڈی
لیوفینوران 180 سے 200 ایم ایل فی ایکڑ یا سائیپر میتھرین بحساب 250 ایم ایل فی ایکڑ سپرے.
‼نقصان دہ بیماریاں‼
اکھیڑا
جڑ کی سڑن
پیلی موزیک
تدارک
بجائی سے پہلے تھائیوفینیٹ میتھائل یامینکوزیب بحساب 2 گرام فی کلوگرام پیج کو لگا کر کاشت۔
فصلوں کا ہیر پھیر اور پانی کی ذیادتی یا قلت آب سے بچنا بھی بیماری سے تحفظ ثابت ہوتا ہے۔ بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کی جائیں۔
اور سفید مکھی کے تدارک کے لیے اسٹیامپرڈ (150) ایم ایل یا ڈایا فنتھوران کو 200 ایم ایل فی ایکڑ سپرے۔
‼برداشت و سنبھال‼
بہاریہ فصل شروع جون (تقریباً 120 دن) اور خزاں کی فصل اکتوبر کے آخر یا شروع نومبر (تقریباً 100دن) میں پک جاتی ہے. پتوں کا رنگ زرد اور پھلیوں کا رنگ خاکستر ہونے پر کٹاٸی کریں.
خشک ہونے پر گہائی کریں اور بیج کو خشک، ٹھٹھنڈی اور ہوادار جگہ پر زخیرہ کریں.
Envita crop sciences