CANOLA

کینولا / رایا کی کاشت

کاشت کا بہترین وقت اکتوبر کا وسط
شرح بیج 2 کلو فی ایکڑ
1 بوری ڈی اے پی بوقت کاشت اور تقریبا ڈیڑھ بوری یوریا بعد ازاں ضرورت کے تحت دیں.
وتر زمین کو ایک ہل دے کر بیج کو دوھرا چھٹہ دے دیں ، چونکہ بیج کی مقدار تھوڑی ھوتی ہے اس لئے اس میں 5 کلو یا حسب ضرورت یوریا کھاد ملا لیں تاکہ چھٹہ کرنے میں آسانی رہے اور بیج پورا ہو جائے.
پہلا پھول نکلنے پر پہلا پانی لگایا جائے اور یوریا استعمال کریں
خیال رہے کہ اس دوران ” ٹوکہ ” بیماری کا حملہ ہوتا ہے اس کے لئے لیوفینوران اور بائی فینتھرین کا سپرے کریں
سرسوں کی بنیادی اقسام 2 ہیں عرف عام میں
میٹھی اور کڑوی،
میٹھی سرسوں کینولا اور کڑوی کو رایا کو کہا جاتا ہے
میٹھی سرسوں کی پھلی کا منہ پکتے وقت تھوڑا کھل جاتا ہے اور اگر کٹائی میں تھوڑی سی بھی تاخیر ہو جائے تو پھلیوں سے دانے گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور ھارویسٹر سے کٹائی ممکن نہیں صرف تھریشر سے ہوتی ہے

جبکہ کڑوی سرسوں (رایا) آخر تک پھلی کا منہ بند رہتا ہے اور ہارویسٹر سے بہترین کٹائی ہوتی ہے.
کینولا کی پیداوار بنسبت رایا کے کم ہوتی ہے
جبکہ فی من قیمت 200 تک زیادہ ہوتی ہے
گزشتہ برس کینولا سے 22 من تک پیداوار لی اور رایا سے 30 من سے 41 من تک فی ایکڑ تک پیداوار لی گئی
جبکہ عام اوسط پیداوار 20-24 من عام طور پر ہے.

اگر یوریا کھاد کی بجائے امونیم سلفیٹ استعمال کی جائے تو پیداوار بہت اچھی آتی ہے کیونکہ تیلدار اجناس میں سلفر کی اہمیت بہت زیادہ ہے
کمزور زمین میں پیداوار کم ہوتی ہے.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart