CHINENSES LITCHI


لیچی کا نباتاتی نام لیچی چا ئنین سیسLitchi Chinensesہے ۔لیچی میں باہر کی طرف ایک پتلا اور سخت سرخ گلابی چھلکا ہوتا ہے جس پر تیز نوکدار ابھارہوتے ہیں اس کے اندرونی جانب ایک جھلی ہوتی ہے جس میںلیچی کا سفیدگودابڑے سے بیج کے ساتھ لپٹا ہوتا ہے گودے کا ذائقہ نہائت شیریںاور خوش مزہ ہوتا ہے۔

لیچی میں کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم اور حیاتین پائے جاتے ہیں۔ لیچی پیاس بجھاتی ہے اور جگر کے بیشتر امراض میں مفید ہے۔ لیچی کا پھل ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری کیلئے بھی موثر ہے۔


➖آب و ھوا➖
لیچی کی کاشت کیلئے گرم مرطوب آب و ہوا نہایت موزوں ہے۔ لیچی کے باغات ان علاقوں میں آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں جہاں موسم گرما اور موسم سرما کے درجہ حرارت میں واضع فرق ہو۔ سردیوں میں کچھ دیر کیلئے درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے جس سے پودے کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور پھول بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ موسم سرما کی بارشیں لیچی کے لیے مفید ہیں۔
ہ زیر و ڈگری سینٹی گریڈ سے کم اور 45ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت لیچی کیلئے انتہائی مہلک ہوتاہے .

➖پودوں کا انتخاب➖
۔رواں ماہ ستمبر کے دوران لیچی کے نئے پودے بھی لگاۓ جا سکتے ہیں۔ فن باغبانی میں پودوں کاصحیح انتخاب ہی دراصل باغبان کی کامیابی کاراز ہے۔ اگر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کی مشاورت سے سفارش کردہ اقسام کے صحت مند و معیاری پودے لگائے جائیں تو صحیح النسل ہونے کے باعث وہ بہترین پیداوار دیتے ہیں۔ نئے پودے لگانے کیلئے اس بات کابھی خاص خیال رکھنا چاہیے کہ وہ علاقے کی زمین اورموسم سے مطابقت رکھنے کے علاوہ مناسب قد و عمر کے ہوں جو اچھے رو ٹ سٹاک سے پیوند ہوں ۔

➖زیرِ کاشت رقبہ➖
پاکستان میں لیچی کی کاشت صرف صوبہ پنجاب میں تقریباً 274 ہیکٹرز رقبہ پر محیط ہے جس سے سالانہ تقریباً 1644 ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ باغباں حضرات لیچی کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کرکے خطیر منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ لیچی کا درخت گھنا، اونچائی 18 سے 25 فٹ، پتے گہرے سبز رنگ کے اور شاخیں زمین کی طرف جھکی ہوئی ہوتی ہیں۔
پھلدار درخت بہت ہی دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔ طبی لحاظ سے لیچی کا مزاج سرد ہوتا ہے۔ لیچی عمدہ اور صحت بخش پھل ہے۔

➖زمین➖
یہ درخت ہر قسم کی زمینوں ماسواۓ تھور ذدہ زمین کے لگایا جا سکتا ھے تاھم گہری اور میرازمین جس میں نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت ھو اور نامیاتی مادے کی مقدار وافر ھو لیچی کے لیے نہاٸیت موزوں ھے۔

➖اَفزاٸشِ نسل➖
بیج سے لگاۓ جانے والے پودے صحیح النسل نہی ھوتے اسلیے افزاٸش نسل بذریعہ گُٹی کی جاتی ھے۔ گُٹی عام طور پر جولاٸی اگست میں باندھی جاتی ھے۔

➖گُٹی کا طریقہ➖
اس مقصد کے لیے پختہ اور صحتمند آدھ انچ موٹی شاخ استمعال کریں اور پتوں کے قریب جہاں آنکھ ھو وہاں سے ایک انچ چھلکا اتار دیں۔ چھال اتری ھوٸی شاخ کو مٹھی بھر نمی والی گلی سڑی گوبر اور پتوں کی کھاد سے ڈھانپ دیں اور پھر پولیتھین لپیٹ کر دونوں سروں کو باندھ دیں۔
دو سے تین ماہ میں جڑیں بن جاٸیں گی۔ گُٹی سے 3 سے 4 انچ نیچے شاخ کو کاٹ لیں اور احتیاط سے گملوں میں لگا دیں۔ پودوں کو کسی سایہ دار یا نمدار جگہ پر رکھیں۔

➖پودے لگانا➖
لیچی کے پودے فروری مارچ یا ستمبر اکتوبر میں لگاۓ جاتے ھیں اور پودے سے پودے کا فاصلہ 25 سے 35 فٹ رکھا جاتا ھے۔ پودے لگانے کے لیے 1×1×1 میٹر کے گڑھے کھود کر انکو 15 سے 20 دن تک کھلے رکھیں تاکہ دھوپ سے نقصان دہ کیڑے مکوڑے اور جرسومے مر جاٸیں۔ اسکے بعد 1 حصہ گڑھے سے نکلی ھوٸی اوپر والی مٹی، 1 حصہ بھل اور 1 حصہ پتوں کی گلی سڑی کھاد مکس کر کے ان گڑھوں کو بھر کے پانی لگا دیں اور وتر انے پر پودے لگا دیں اور فوراً ابپاشی کریں۔

➖آبپاشی➖
پودوں کی کھیت میں منتقلی کے بعد پہلا ایک مہینہ ھفتے میں دو دفعہ پانی لگاٸیں۔ اسکے بعد ھر ھفتے پانی دینے سے پودے کے مرنے کے چانس معدوم ھو جاتے ھیں۔
لیچی کے جوان پودوں کو پانی کی ذیادہ ضرورت ھوتی ھے تاھم پانی کھڑا نہی رھنا چاھیے۔ لیکن زمین کو کبھی خشک نہی ھونے دینا چاھیے جب پودا بڑھوتری کر رھا ھو۔
…نوٹ….
لیچی کا پودا نمکیات کے خلاف قوت مدافعت نہی رکھتا لہذا پانی میں نمکیات کی کثرت مہلک ثابت ھو سکتی ھے۔

➖کھاد کا استعمال➖
لیچی کے نۓ پودوں کے لیے 5 سے 10 کلو گوبر کی کھاد کافی ھے جبکہ جوان پودوں کو 3 سے 4 ٹوکریاں گوبر کی کھاد کافی ھوتی ھے۔
١٠ سال سے زاٸد عمر کے پودوں کو گوبر کی کھاد کے علاوہ 3 سے 4 کلو یوریا اور 3 کلو SSP اور 2 کلو SOP ڈالنی چاھیے۔ فاسفورس کی پوری مقدار دیسی کھاد کے ساتھ دسمبر جنوری میں ڈال دیں اور ناٸٹروجن کی آدھی مقدار پھول آنے سے 2 ھفتے پہلے اور باقی نصف پھل بننے کے 2 ھفتے بعد ڈال دیں۔ کھاد پودے کے تنے سے 3فٹ دور ڈالیں اور گوڈی کر کے اچھی طرح زمیں میں مکس کر کے فوراً پانی لگا دیں۔

➖شاخ تراشی➖
شروع شروع میں لیچی کے پودے کو خوبصورت اور طاقتور ڈھانچہ مہیا کرنے کے لیے شاخ تراشی کی جاتی ھے. بعد میں اس ڈھانچے کو برقرار رکھنے کے لیے بیمار، سوکھی اور غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ کا عمل ضروری ھوتا ھے۔

➖اقسام➖
نام شکل رنگ ساٸز
🍓صراحی….. بیضوی سرخی ماٸل بڑا
🍓گولہ…… گول سرخی ماٸل درمیانہ
🍓چھوٸی ٹنگ… گول ہلکا سبز بڑا
🍓بیدانہ…. گول ہلکا سبز چھوٹا

➖برداشت➖
پوری طرح سے پکا ھوا پھل ھی درخت سے توڑا جاتا ھے۔ پھل پکنے پر میٹھا اور خشبودار ھو جاتا ھے جبکہ نیم پختہ پھل سخت اور کھٹا ھوتا ھے۔
لیچی کا پھل مٸی سے جون تک پکتا ھے۔ پھل توڑتے وقت اسکا مکمل گچھا کچھ پتوں سمیت توڑنا چایے۔
…نوٹ…
لیچی کا پکا ھوا پھل فریج میں 3 سے 4 ہفتے اور فریج کے بغیر 3 سے 4 دن رکھا جا سکتا ھے۔

➖پیداور➖
لیچی کے پودے کی اوسط پیداوار 50 سے 80 کلوگرام فی پودا ھے ۔
Envita Crop Sciences

➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart