FLEA SEED

اسپغول🍛

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسپغول کی کاشت فوری طورپر شروع کرکے اگلے مہینہ تک مکمل کرلیں کیونکہ اسپغول کی کاشت کیلئے ستمبر کامہینہ انتہائی آئیڈیل ہوتاہے تاہم اس کی کاشت وسط اکتوبرتک مکمل کی جاسکتی ہے ۔ ترجمان نے بتایاکہ اسپغول کو ہلکی زمین اور گرم مرطوب آب و ہوا میں انتہائی کامیابی سے کاشت کیاجا سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اسپغول کے بیج بہت سی بیماریوں کے تدارک کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں جن کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور ان میں پایاجانیوالا تیل شریانوں کو سکڑنے اور تنگ ہونے سے بچانے کے علاوہ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہاکہ اسپغول معدے کے السر اور بواسیر کا انتہائی شافی علاج ہے
جبکہ تشنگی اور گرمی دور کرنے کیلئے بھی سود مند ثابت ہواہے۔

زمین کی تیاری➖➖
کاشتکار اسپغول کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری کی غرض سے تین سے چار مرتبہ ہل چلائیں اور پھرسہاگہ پھیر کر زمین کوباریک کر لیں ۔

➖➖نامیااتی کھاد➖➖
گوبر کی گلی سڑی کھاد 5سے 6گڈے فی ایکڑ ڈالنے سے بھی شاندار فصل حاصل ہوسکتی ہے ۔

➖➖آبپاشی➖➖
قدرے کم پانی سے پلنے والی فصل ہے. پہلا پانی کاشت کے فورا بعد لگایا جاتا ہے. دوسرا پانی دسمبر کے اختتام پر، تیسرا پانی وسط فروری اور چوتھا اور آخری پانی ضرورت کے مطابق وسط مارچ تک لگایا جاسکتا ہے.

➖➖شرح بیج➖➖
3 سے 5 کلو بیج فی ایکڑ کاشت کیا جاتا ہے.

➖➖کاشت کا طریقہ➖➖
لوسرن اور سرسوں کی طرح تیار زمین پر بیج کا چھٹہ کرکے اوپر درخت کا چھاپہ پھیر کر بیج زمین میں ملا دیا جاتا ہے اور فوری پانی لگادیا جاتا ہے.

➖➖وقت کاشت➖➖
وسط ستمبر تا آخر اکتوبر

➖➖موزوں زمین➖➖
ریتلی اور ریتلی میرا زمین کاشت کے لئے سب سے موزوں ہے.

➖➖کیمیاٸی کھاد کا استعمال➖➖
پھول اٹھاتے وقت ایک بوری کیلشیئم امونیم نائٹریٹ چھٹہ یا فلڈ کردیں تو اچھی پیداوار مل جاتی ہے.

➖➖برداشت کا وقت➖➖
وسط مارچ تا وسط اپریل
…نوٹ … پکنے پر بارش ہوجائے تو بیج گرتا نہیں ہے.

➖➖پیداوار➖➖
فی ایکڑ 15 سے 20 من

➖➖مارکیٹ پراٸس➖➖
فی من ریٹ 8000 روپے سے 18000 روپے

➖➖نوٹ➖➖
ضرورت کے مطابق جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے وسط دسمبر سے وسط جنوری کے درمیان ہلکی گوڈی کروانا فصل کے لئے اچھا ثابت ہوسکتا ہے.

Envita Crop Sciences

➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart