Indian Sherbet Berry

🍒فالسہ کی کاشت🍒🍒
پاکستان میں فالسہ کی کاشت سرگودھا، ملتان ،بہاولپور فیصل آباد ،لاھور، ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر اور حیدراباد ڈویژن میں ھو رھی ھے۔
فالسہ ایک پت جھڑ جھاڑی نما پودہ ھے۔ پاکستان میں فالسہ کی کاشت 1270 ہیکڑز رقبہ پر محیط ھے جبکہ اسکی پیداوار4518 ٹن سالانہ ھے۔
پنجاب میں اسکی کاشت 585 ھیکڑز پر محیط ھے اور سالانہ پیداوار 2482 ٹن ھے۔
➖آب و ھوا➖
بہت سخت جان اور خشکی کو برداشت کرنے والا پودا ھے۔ انتہاٸ گرمی اور خشک ھواٶں سے پودے یا پھل کو کوٸ فرق نھیں پڑتا۔ کہر اور سردی اسکے لیۓ مفید اور اسکی ضرورت ھے۔ سخت کہر پڑنےسے پودے کی اوپر والی شاخیں سوکھ بھی جاٸیں تو سطح زمین سے نٸی شاخیں پھوٹ آتی ھیں۔
➖زمین➖
ہر قسم کی زمین میں کم آبپاشی کے ساتھ کاشت کیا جاسکتا ھے البتہ میرا زمین اسکے لیۓ موزوں ھے تاہم معمول

➖افزاٸش نسل➖
فالسہ کی افزاٸش نسل عام طور پر بذریعہ بیج کی جاتی ھے۔ جون یا جولاٸ میں مکمل طور پر پکے ھوۓ پھل کا بیج نکال کر اور اسکو دھو کر ساٸہ دار جگہ پر خشک کر لیاجاتا ھے۔
تیار کی ھوٸ زمین میں گوبر کی کھاد ملا پٹڑیاں بناٸیں اور ان پٹڑیوں پر 1انچ گہراٸ میں بیج لگاٸیں۔ بیج قطاروں میں اسطرح بویا جاۓ کہ قطاروں کا فصلہ 4انچ ھو۔ بواٸ کے 15دن بعد بیج اگنا شروع ھو جاتا ھے۔ اسکی پنیری جنوری، فروری میں منتقل کی جاتی ھے۔
➖پودے لگانا➖
فالسہ کے باغ کی داغ بیل مربع شکل میں کی جاٹی ھے۔ پودے فاصلہ8فٹ کے فاصلے پر لگاۓ جاتے ھیں اسطرح ایک ایکڑ میں 680پودے لگتے ھیں۔ شگوفے پھوٹنے سے پہلے ماہ فروری میں پودے بغیر گاچی منتقل کیے جاتے ھیں اور فوراً آبپاشی کی جاتی ھے۔
➖شاخ تراشی➖
فالسہ میں شاخ تراشی کو بہت اھمیت حاصل ھے کیونکہ پھل نٸ شاخوں پر لگتا ھے۔ پودے کو زمین سے 3فٹ کی بلندی پر کاٹ دیناچاہیۓ. شاخ تراشی ماہ فروری میں کریں تاکہ نٸ شاخیں متاثر نہ ھو.
➖کھاد➖
10کلو گرام گوبرکی کھاد ماہ دسمبر میں دیں.
250گرام سنگل سپرفاسفیٹ، 250گرام پوٹاشیم سلفیٹ، 250گرام یوریا فی پودا. نٸ پھوٹ نکلنے سے 15دن پہلے دیں اور فوراً آبپاشی کریں۔
➖برداشت➖
فالسہ کا پودا 2سال بعد پھل دینا شروع کرتا ھے جو کہ جون، جولاٸ میں پکتا ھے تاھم اسکا پھل ایک ھی بار نھیں پکتا اسلیے 2سے 3بار اسکی چناٸ کی جاتی ھے۔
پھل پکنے پر اسکا رنگ سرخ ھو جاتا ھے۔
➖پیداوار➖
اوسط پیداوار 10سے 12کلو گرام فی پودا ھے۔
Envita Crop Sciences

➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart