TEAK

‼️ساگوانTEAK‼️
Envita Crop Sciences
(سائنسی نام: ٹیکٹونا گرانڈیس) ايک درخت ہے جو جنوبی ایشیا۶ اور جنوب مشرقی ايشيا۶ ميں پایا جاتا ہے۔ یہ درخت خاص طور پر لکڑی کے لیے کام آتا ہے۔

ساگوان کا درخت اب پاکستان میں بھی قابل کاشت ہے۔ساگوان کی لکڑی بے حد قیمتی ہے۔ ایک درخت جوان ہونے میں تقریباً دس سے بارہ سال لیتا ہے۔اور اوسط لمبائی تیس فٹ بناتا ہے۔۔دس سال بعد ایک درخت سے تیس فٹ لکڑی حاصل ہوتی ہے۔

❗ساگوان کے متعلق کچھ اہم معلومات❗

یہ معتدل مرطوب آبو ہوا کے علاقے کا پودا ہے اور اس کا سائنسی خاندان لیمیاسییائی ہے۔ اسکو انڈیا اور پاکستان میں ساگوان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ساگوان برما, چائنہ, انڈونیشیا, بنگلہ دیش, سری لنکا, تھائی لینڈ, ملائیشیا, انڈیا, ویتنام, افریقہ, برونائی اور امریکہ میں وسیع پیمانے پے کاشت کیا جاتا ہے۔


❗ہائبرڈ ساگوان اور دیسی ساگوان میں فرق❗

بیج سے تیار کردہ ساگوان کا پودا بڑا اور مکمل درخت بننے میں کافی زیادہ وقت لیتا ہے۔ ایک اندازےکے مطابق بیج سے تیار شدہ پودہ تیار ہونے میں 10 سے 25 سال وقت لے سکتا ہے۔ لیکن اگر اسکو گرم مرطوب اور زیادہ نمی والے علاقے میں لگایا جائے تو اسکی بڑھوتری تیز ہو جائے گی۔
ہائیبرڈ ساگوان دیسی پودے کی نسبت تیزی سے بڑا ہوتا ہے۔ ہائیبرڈ پودےسیدھے اور ایک جیسے ہوتے ہیں۔ یہ 10 سال میں مکمل درخت بن جاتا ہے جس کو بیچا جا سکتا ہے۔ اسکو ہلکی ریتلی میرا زمین میں کاشت کرنا چائہیے۔ زمین ایسی نہ ہو جس مین بارشوں یا نہری پانی زیادہ دیر تک کھڑا رہتا ہے۔ اور ایسے علاقے کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے جہاں گرمی بھی ہو اور ہوا میں نمی کی مقدار زیادہ ہو جیسا کہ سندھ کے علاقے ہیں۔
ساگوان کی کافی ورائیٹی دنیا میں موجود ہیں لیکن سب سے قیمتی اور مشہور وارئیٹی کا نام “گولڈن برما ساگوان” ہے۔

❗کن علاقوں میں ساگوان کی کاشت ہو سکتی ہے❗

سندھ کے تمام علاقے, بلوچستان کے گرم اور ساحلی علاقے۔ وسطی اور زیریں پنجاب۔ بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گرم علاقے جن میں سردیوں میں درجہ حرارت 1.7 ڈگری سی نیچے نہ جاتا ہو۔

❗پودا لگانے کا موسم❗

فروری, مارچ, اپریل بہترین وقت ہے ساگوان لگانے کا۔ البتہ یہ اگست, ستمبر اور اکتوبر میں بھی زمینوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

❗ساگوان کی لکڑی کی خاصیت❗

اسکو دیمک نہیں لگتیi
اسکی لکڑی آگ نہیں پکڑتی۔
اس کی لکڑی نمی جزب نہیں کرتی سیلیکا کی وجہ سے۔
ساگوان کی لکڑی دو ہزار سال تک خراب نہیں ہوتی۔
اسکو اگی مکمل دھوپ , بارش یا باہر ایسی جگہ پے رکھ دیں کہ اس پر دس دس فٹ برف بھی پڑ جائے تو بھی اس کی لکڑی 70 سال سے پہلے خراب نہیں ہوتی۔

❗ساگوان کی لکڑی کی اقسام❗

1️⃣گولڈن برما ساگوان
2️⃣انڈونیشیا کی ساگوان
3️⃣افریقہ کی ساگوان
4️⃣جنوبی امریکہ کی ساگوان
5️⃣انڈیا کی ساگوان
6️⃣تھائی لینڈ کی ساگوان
7️⃣برازیل کی ساگوان

❗کیا پنجاب میں ساگوان کے درخت کامیاب ہیں❗
ساگوان ایک ایسا درخت ہے جس کی لکڑی دنیا کی نمبر ون لکڑی مانی جاتی ہے. ساگوان کی لکڑ ی مشرق و مغرب میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے.
اس لکڑ سے فرنیچر، دروازے، فرش، خاص طور پر کشتیاں اور جہاز وغیرہ بنائے جاتے ہیں. پانی، دھوپ، دیمک، گُھن، گویا کسی بھی طرخ کے حالات میں یہ لکڑ خراب نہیں ہوتی. بعض محققین تو یہاں تک کہتے ہیں کہ اس کی لکڑ دو ہزار سال تک اپنی اصل حالت برقرار رکھتی ہے.
ان میں عملی تجربہ رکھنے والے حضرات کا دعوی ہے کہ بھارت کے سائنس دانوں نے مختلف تجربات کر کے ساگوان کی ایک ایسی نسل (نیلمبر ساگوان ہائبرڈ) تیار کر لی جو محض 10 سال میں ہی جوان ہو جاتی ہے. اور ساگوان کی یہی قسم ان کے پاس ہے جو بھارت سے منگوائی گئی ہے.

✔پودے سے کتنی لکڑی حاصل ہوتی ہے؟
دس سال کے پودے سے 15سے 25 مکعب فٹ لکڑی حاصل ہو سکتی ہے.

❗ پودے کہاں اور کتنی قیمت میں دستیاب ھیں❗
ساگوان کے پودے اسلام آباد سے مل سکتے ہیں. فی پودا قیمت 500 روپے بتائی جا رہی ہے.

❗ایک ایکڑ میں پودوں کی تعداد اور خرچہ❗

عام طور پر ایک ایکڑ میں 500 درخت لگائے جاتے ہیں. ہر پودا دوسرے پودے سے تقریباََ 9 تا 10 فٹ کے فاصلے پر ہونا چاہیئے. ایک ایکڑ میں 500 سے زیادہ درخت لگانے کی صورت میں درختوں کی موٹائی مناسب نہیں ہوگی.

❗500 درخت لگانے کا خرچہ❗
تقریباََ اڑھائی لاکھ روپے آئے گا

❗500 درختوں سے متوقع آمدن ❗

آمدن کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ساگوان کی لکڑ بازار میں کس قیمت پر فروخت ہوتی ہے. مارکیٹ میں چار قسم کی ساگوان لکڑی فرووخت ہو رہی ہے۔ اور اس کے ریٹ درج ذیل ہیں۔

1. برما کی ساگوان ….. 15 ہزار فی مکعب فٹ
2. برونائی کی ساگوان .. 9 ہزار 5 سو روپے فی مکعب فٹ
3. افریقہ کی ساگوان . . 4 ہزار روپے فی مکعب فٹ
4. برازیل کی ساگوان . . . 3 ہزار روپے فی مکعب فٹ

‼️نوٹ‼️

واضح رہے کہ پاکستان میں فروخت ہونے والی تمام ساگوان لکڑ باہر کے ممالک سے آتی ھے
برازیل، افریقہ اور برونائی کی ساگوان میں ساگوان کی خوبیاں نہیں پائی جاتیں یہ محض نام کی ہی ساگوان ہیں. اصل ساگوان کی پہچان یہ ہے کہ جب آپ لکڑی پر ہاتھ پھیریں تو یوں لگتا ہے کہ جیسے اس لکڑی کو سرسوں کے تیل میں بھگو کر خشک کیا گیا ہو.
مختلف ملکوں سے آنے والی ساگوان کا ریٹ اتنا مختلف لکڑ کی کوالٹی کیوجہ سے ہے. اور لکڑ کی کوالٹی کا دارومدار ساگوان کی نسل اور ہر ملک کی اپنی آب و ہوا پر ہے.
پاکستان میں پیدا ہونے والی لکڑ کی کوالٹی کیا ہو گی اور یہ کتنے میں بکے گی؟ اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از قت ہے. زیادہ سے زیادہ یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ پاکستان میں لگنے والے پودوں کا برما ساگوان سے قریبی تعلق ہے لہذا امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستانی ساگوان لکڑ، افریقہ اور برازیل کی ساگوان سے بہتر ہو گی. اور اس کا کم از کم ریٹ چھ سات ہزار سے اوپر جائے گا.
ساگوان کے درختوں سے آمدن کا حساب لگانے کے لئے ہم پاکستانی ساگوان کی تھوک قیمت اگر 5 ہزار روپے فی مکعب فٹ فرض کر لیں تو تو پھر بھی ایک درخت کی 15 مکعب فٹ لکڑی سے 75ہزار کی آمدن ہو گی.
اس حساب سے اگر آپ کا ایک درخت 75 ہزار میں بھی بکے تو آپ کے 500 درخت پونے چار کروڑ میں بکیں گے.
پونے چار کروڑ کو سامنے رکھتے ہوئے اگر حساب لگایا جائے تو آپ کی ماہانہ آمدن 3 لاکھ ساڑھے 12 ہزار روپے ہو گی.
واضح رہے کہ ہم نے احتیاطاََ کم سے کم لکڑ اور کم سے کم قیمت کو سامنے رکھتے ہوئے یہ حساب لگایا ہے. آپ کی آمدن اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے.

❗ درخت لگانے کا موسم ❗
ساگوان کا درخت موسمِ بہار یعنی فروری مارچ اور اگست ستمبر کے مہینوں میں لگائے جا سکتے ہیں. لیکن بہتر یہی ہے کہ اسے موسم بہار میں لگایا جائے.

‼️ ماہرِین جنگلات کی راۓ‼️

ماہرین نے بتایا کہ چھانگا مانگا اور فیصل آباد کے گٹ والا پارک میں ساگوان کے درخت لگے ہوئے ہیں جو کہ جوان ہو چکے ہیں. لیکن یہ کتنے سالوں میں جوان ہوئے ہیں اور ان سے کتنی لکڑ حاصل ہو گی اور حاصل ہونے والی لکڑ کی کوالٹی کیا ہوگی؟ اس بارے میں کوئی تحقیق ان کے علم میں نہیں ہے.
ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں ساگوان کی کاشت پر کوئی بھی تحقیق غالباََ نہیں ہوئی.ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں ساگوان کی کاشت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں سکتے کیونکہ ساگوان کے درخت کو بڑھنے کے لئے ہوا میں جس قدر نمی چاہئے وہ پاکستان کے ماحول میں نہیں ہے. اس لئے بقول ان کے ساگوان پاکستان میں کاروباری مقاصد کے لئے کامیابی سے اگانا مشکل ہے. البتہ ماہرین نے ساگوان کی نئی ورائٹی سے متعلق کوئی حتمی رائے دینے سے گریز کیا.

‼️پودے فروخت کرنے والوں کا موقف‼️

ساگوان کے پودے فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ روائتی طور پر ساگوان کا درخت پاکستان میں نہیں لگایا جا سکتا تھا لیکن یہ باتیں اب پرانی ہو چکی ہیں.
وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ساگوان کی ایک جدید اور ہائبرڈ قسم ہے جسے نیلمبر ساگوان کہتے ہیں. اور یہ نئی قسم پاکستان کے گرم اور کم نمی والے علاقوں میں کامیابی کے ساتھ اگائی جا سکتی ہے.

‼️کاشتکاروں کے لئے مشورہ ‼️
کسان بھائیوں کے لئے مشورہ یہ ہے کہ اگر وہ اس کاروبار میں دلچسپی رکھتے ہیں تو پہلے پندرہ بیس پودے تجرباتی طور پر لگا لیں. اور دو سال ان پودوں کا مشاہدہ کریں. اگر تو ساگوان کے پودے کا قد دو سالوں میں آٹھ دس فٹ تک پہنچ جاتا ہے تو مزید درخت لگانی کی منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے.
How To Grow
Envita Crop Sciences

➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart