CHICKPEAS

چنے کی کاشت🥦
دالوں میں چنے خاص اہمیت کا حامل ھے۔ چنے کی کاشت سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ اور اسکے بعد کاشت ھونے والی فصلوں کی پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ ھوتا ھے۔ فصلوں کے ہیرپھیر میں چنے کی شمولیت سے جڑی بوٹیوں، کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملتی ھے۔ کم زرخیز زمینوں اور کم بارش والے میں دوسری فصلوں کی نسبت منافع بخش پیداوار دیتا ھے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت کیمطابق زیر کاشت رقبے کا ١٠ فیصد پاکستان میں پایا جاتا ھے۔ دنیا میں چنے کی کاشت کے حوالہ سے پاکستان دوسرے نمبر پر آتا ھے لیکن فی ایکڑ پیداور میں کافی پیچھے ھے۔
ضرورت اس امر کی ھے کہ زرعی ساٸنسدانوں کی سفارشات پر عمل کرتے ھوۓ فی ایکڑ پیداوار بڑھاٸی جاۓ۔

زمین کا انتخاب اور تیاری➖
کلراٹھی اور شور ذدہ زمین چنے کی کاشت کے لیے موزوں نہی ھے۔ اس کے لیے میرازمین موزوں ھے۔
زمین کی تیاری کے لیے کم ازکم 2 دفعہ ہل چلانا ضروری ھے۔ پہلا گہرا ہل چلا کے خودرو جڑی بوٹیاں اور گھاس وغیرہ تلف کریں اور پھر دوبارہ ہل چلا کر اور سہاگہ دے کر زمین کو بھُربھُرا کر لیں۔ بارانی علاقوں میں گہرا ہل چلا کے زمین کی نمی محفوظ کر لیں۔

➖وقت کاشت➖
وقت پر کی گٸی کاشت ھی ذیادہ پیداوار کا باعث ھوتی ھے۔ اگیتی کاشت نباتاتی بڑھوتری کا باعث جبکہ پچھیتی کاشت سے پودے کم نشونما پاتے ھیں اور پیداوار میں کمی کا باعث بنتے ھیں۔
صوبہ پنجاب کے شمالی اضلاع مثلاً سیالکوٹ، گجرات، جہلم، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں چنے کی کاشت کا بہترین وقت 25 ستمبر سے 15 اکتوبر ھے اور تھل کے علاقوں میں اکتوبر کا پورا مہینہ کاشت کے لیے موزوں ھے۔

➖سفارش کردہ اقسام➖
بارانی علاقوں میں بہتر پیداواری صلاحیت اور بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت رکھنے والی اقسام
سفید یا کابلی چنا
… نور 2013 … نمن 2013 … نور 2009
… سی ایم 2008 …. نور 91 …
دیسی چنا
… پنجاب 2008 … بھکر 2011 … بٹل 2016
… بلکسر 2000 … ونہار 2000 … سی ایم 98
… نایاب سی ایچ 2016

➖شرح بیج➖
بہتر پیداوار کے لیے پودوں کی تعداد 80000 سے 90000 ھونی چاھیے۔ پودوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کے لیے 25 سے 30 کلوگرام بیج استعمال کرنا چاھیے۔ اوسط میرازمین اور ذیادہ بارش والے علاقوں میں قطاروں کا درمیانی فاصلہ 45 سینٹی میٹر اور ہلکی میرا سے ریتلی زمین میں قطاروں کا درمیانی فاصلہ 30 سینٹی میٹر رکھنا چاھیے۔
نوٹ
موٹے دانے والی اقسام کے لیے 30 کلوگرام بیج
درمیانے دانے والی اقسام کیلیے 25 کلوگرام بیج
باریک دانے والی اقسام کے لیے 20 کلوگرام بیج

➖چھدراٸی➖
فصل کے اُگاٶ کے 10 سے 15 دن کے اندر چھدراٸی مکمل کر لینی چاھیے۔فالتو پودے نکال کے پودوں کا درمیانی فاصلہ 6 انچ رکھنا چاھیے۔

➖جڑی بوٹیوں کی تلفی➖
فصل جب 40 دن کی ھو جاۓ تو گوڈی کر کے جڑی بوٹیاں ختم کی جاٸیں اور دوسری گوڈی 70 دن کی فصل میں کریں۔ اسطرح کھیت میں نمی بھی دیر تک برقرار رھے گی۔

➖نقصان دہ کیڑے➖
1…ناڑ کی سنڈی… حملہ نومبر سے شروع ھو کے فصل کی کٹاٸی تک جاری رھتا ھے۔ شروع سنڈیاں پتے کھا کے پودے کو ٹنڈ منڈ کر دیتی ھیں اور پھر ناڑ میں گھس کر دانے کھا جاتی ھیں۔
…تدارک… پروفینوفاس 800 سے 1000 ایم ایل فی ایکڑ
یا ٹراٸی ایزوفاس + ڈیلٹامیتھرین 600 ایم ایل فی یکڑ

2…چور کیڑا… یہ کیڑا چھوٹے پودوں کو تنے سے کاٹ کر ختم کر دیتا ھے۔
…تدارک… کاربوفیوران 8 کلوگرام فی ایکڑ
یا کلورپاٸریفاس 1000 ایم ایل فی ایکڑ فلڈ کریں

3… ٹوکا …. اس کا حملہ پودے کے ابتداٸی آیام میں ھوتا ھے جب پودا نرم ونازک ھوتا ھے۔ یہ نرم تنے کو نچلی سطح سے کاٹ دیتا ھے۔
…تدارک… باٸفنتھرین 250 ایم ایل فی ایکڑ سپرے

…نوٹ… اسکے علاوہ کبھی کبھار تیلے اور سفید مکھی کا حملہ بھی دیکھنے میں ایا ھے۔ اسکے تدارک کے لیے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں۔

➖بیماریاں➖
1 …. جھلساٶ ۔۔۔۔ یہ بیماری جب درجہ حرارت 20 سے 26 ڈگری اور ھوا میں اضافی رطوبت %80 سے زاٸد ھو تب حملہ آور ھوتی ھے۔ تیز ھواٶں اور بارش میں بہت تیزی سے پھیلتی ھے۔ ایسے موسم میں بیماری کا حملہ اتنا شدید ھوتا ھے کہ پورا کھیت جھلسا ھوا معلوم ھوتا ھے۔
…تدارک… تھاٸیوفینیٹ 2 گرام فی کلوگرام بیج کو لگا کے کاشت کریں اور ڈاٸی فیناکونازول یا ٹیباکونازول 1 ایم ایل فی لیٹر پانی کا سپرے کریں یا ریکاڈو ایکسٹرا 100 گرام فی ایکڑ سپرے کریں۔

2… سوکا …. اس مرض کا سبب ایک پھپھوند فیوزیرم آکسی سپوریم ھے لیکن اک ریسرچ کے مطابق یہ بہت سی بیماریوں کا مجموعہ ھے۔ یہ بیماری عموماً بجاٸی کے تین ہفتہ بعد چھوٹے پودوں پر حملہ کرتی ھے اور پودا سوکھ کر بلکل زمین کے ساتھ لگ جاتا ھے اور مر جاتا ھے۔
…تدارک… قوت مدافعت والی وراٸٹیز کاشت کریں اور فی کلوگرام بیج کو 2 گرام تھاٸیوفینیٹ میتھاٸل لگا کے کاشت کریں۔

3…. سرمٸی پھپھوندی … یہ مرض پودے کے پتوں، تنوں
اور ناڑ پر سرمٸی یا گہرے بھورے رنگ کے دھبے بنا دیتا ھے۔
…تدارک…فی کلوگرام بیج کو 2 گرام تھاٸیوفینیٹ میتھاٸل لگا کے کاشت کریں۔

➖فصل کی برداشت➖
پنجاب میں عام طور پر فصل کی کٹاٸی 15 اپریل سے شروع ھوتی ھے. فصل کی کٹاٸی میں تاخیر کی صورت میں پھلیاں جھڑ جاٸیں گی اور نتیجہ کم پیداوار۔ فصل کی کٹاٸی صبح سویرے کرنی چاھیے کیونکہ اوس پڑی ھونے کی وجہ سے پھلیاں جھڑنے کے امکانات کم ھو جاتے ھیں۔
Envita Crop Sciences

➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart