PISTACHIO

پستہ کا آباٸی علاقہ ایران تصور کیا جاتا ھے۔ اسکے علاوہ ایشیأ کے دیگر علاقوں شام، ہندوسان اور ترکی کو بھی اسکا اَباٸی وطن مانا جاتا ھے۔ ایران اس وقت سب سے ذیادہ پستہ پیدا کرنے والا ملک ھے۔
پستہ دراصل چین، ایشیاۓ کوچک، الجزاٸر اور بحیرہ روم کے خطے سے تعلق رکھتا ھے اور ذیادہ تر اٹلی، اسپین، فرانس، فلسطین، پاکستان اور مریکہ کے بعض حصوں میں کاشت کیا جاتا ھے۔
پاکستان میں اسکی کاشت ذیادہ تر کوٸٹہ اور دیگر سرد خشک آب و ھوا والے علاقوں میں کی جاتی ھے۔ مثلاً سکردو، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان وغیرہ۔ ملک میں اس کی کاشت نہ ھونے کے برابر ھے۔


➖پاکستان میں پستہ کی پیداوار➖
پیداوار کے لحاظ کے دنیا کے 18 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا 14واں نمبر ھے۔ دنیا کے دو ملک ایران اور امریکہ پستہ کی بین الاقوامی تجارت پر چھاۓ ھوۓ ھیں۔ فی ایکڑ پیداوار میں پاکستان پہلے نمبر پر ھے۔ (بمطابق ادارہ خوراک و زراعت اقوام متحدہ) لیکن پھر بھی ھم اپنی ضرورت کا %95 پستہ درآمد کرتے ھیں۔

➖آب و ھوا➖
پستہ سرد خشک موسم میں بڑھتا ھے اور پھل دیتا ھے۔ خشک موسم پھل کی پیداوار کے لیے بہت ضروری ھے۔

➖زمین➖
پستہ معتدل چکنی زمینوں میں بھی اگایا جا سکتا ھے لیکن اچھی خشک زمین اور گہری زمین اس کی پیداور کے لیے نہاٸیت موزوں ھے۔

➖اَفزاٸشِ نسل➖
پستہ کے درختوں کی کاشت بذریعہ تخم کی جاتی ھے اور یہی سفارش کردہ طریقہ ھے۔ تخم سے اگاۓ جانے والے تمام پودے نر نکلتے ھیں جنھیں بعد میں مادہ درخت سے لیے گۓ چشموں ںسے پیوند لگانا ضروری ھے۔

➖تخم لگانے کاطریقہ➖
بجاٸی کے لیے ضروری ھے کہ تخم کو 12 گھنٹوں کے لیے پانی میں بگھو دیں اور پھر بیج کو نرسری میں 2 فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں لگا دیں اور بیج سے بیج کا فاصلہ 6انچ رکھیں۔ مارچ میں ایک سال بعد پسندیدہ مادہ چشموں سے پیوند کریں۔ چشمے لگانے کے ایک سال بعد پیوند شدہ پودے جنوری فروری میں اپنی پختہ جگہ پر منتکلی کے لیے تیار ھونگے۔ پودوں کو باغ میں 20 سے 30 فٹ کے فاصلے پر لگانا چاھیے اور ہر 6 یا 7 پودوں کے بعد زرپاشی کے لیے ایک نر پودا لگانا چاھیے۔
…نوٹ…
نرسری سے پودا حاصل کرنے کے بعد اسکو جلد از جلد پختہ جگہ پر لگانا ضروری ھے کیونکہ اسکی جڑیں بہت جلد خشک ھو جاتی ھیں اور پودے مر جاتے ھیں یا نۓ پتے نکل کے سڑ جاتے ھیں۔

➖آبپاشی➖
پستہ کا درخت جب ایک دفعہ مستقل طور پر لگ جاۓ تو پھر قدرتی بارش پر بھی بغیر ابپاشی کے کامیاب پیداوار دیتا ھے۔ لیکن نامصاٸب حالات میں ابپاشی ضروری ھے۔ گرم موسم میں ماہوار ایک سے دو دفعہ پانی دینے سے اچھے نتاٸج ملتے ھیں۔

➖کھاد➖
گوبر کی کھاد 150 من سے 200من فی ایکڑ ڈالنے سے اچھے نتاٸج ملتے ھیں۔

➖گوڈی➖
موسم گرما میں کبھی کبھار گوڈی کرنی چاھیے تاکہ گھاس پھوس صاف ھو جاۓ۔ باغ میں سال میں 2 بار ہل چلانا پیداوار میں اضافے کا سبب بنتا ھے۔

➖مخلوط کاشت➖
پہلے 4 سے 5 سال آلو یا دوسری چھوٹی سبزیاں پستہ کے باغ میں کاشت کی جا سکتی ھیں۔

➖شاخ تراشی➖
پستہ کا درخت قدرتی طور پر پھیلا ھوتا ھے اور اندر کا حصہ کھلا ھوا ھوتا ھے اسلیے شاخ تراشی کی ذیادہ ضرورت نہی ھوتی ماسواۓ خشک شاخوں کے ذیادہ شاخ تراشی سے چشمے ضاٸع ھو جاتے ھیں۔
…نوٹ…
اگر باغ میں ناپسندیدہ نر پودوں کی تعداد ذیادہ ھو تو انکی جنس گرافٹنگ یا پیوند کے ذریعے تبدیل کی جا سکتی ھے۔

➖بیماریاں➖
پستہ کے درخت پر مختلف قسم کے حشرات اور بیماریں حملہ آور ھوتی ھیں جن میں Bugs شفتہ بلوچستان میں عام ھیں۔ کیڑوں اور بیماریوں کے لیے زہریں زرعی ماہرین کے مشورہ سے استعمال کریں۔

🥠پنجاب اور سندھ میں پستہ کی کاشت🥠
پنجاب اور سندھ میں پستہ کی کاشت کے قوی امکانات موجود ھیں لیکن تاحال ایسا کوٸی معلوم درخت نہی جس نے اس آب و ھوا میں پھل اٹھایا ھو۔
اصل میں پستہ کے پودے کو پھل لینے کے لیے 7 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم والی ٹھنڈ کے لمبے اور مخصوص دورانیے کی ضرورت ھوتی ھے۔ مثال کے طور پر ایران میں پاٸی جانے ولی اکبری وراٸیٹی کو 1200 گھنٹے کی ٹھنڈ درکار ھوتی ھے۔
اگر اکبری وراٸیٹی کو 1200 گھنٹے کی بجاۓ 1000 گھنٹے ٹھنڈ ملے تو اسکی پیداوار میں %21 تک کمی واقع ھو جاتی ھے۔
800 گھنٹے ٹھنڈ ملے تو %50 تک پیداوار میں کمی واقع ھو جاتی ھے اور 700 گھنٹے ٹھنڈ ملنے پر اکبری وراٸیٹی بلکل ھی پھل نہی دیتی۔
وسطی اور جنوبی پنجاب میں 300 سے 400 گھنٹے ٹھنڈ پڑتی ھے. اس آب و ھوا میں یہ وراٸیٹی تو بلکل پھل نہی اٹھاۓ گی۔
لیکن کم ٹھنڈ والی وراٸیٹیز کی کامیابی کے امکانات کو رد نہی کیا جاسکتا۔
پستہ کے درختوں پر آزماٸشی تجربات بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ چکوال میں گذشتہ 8 سال سے جاری ھیں۔ امریکہ سے ایسی وراٸٹیز منگوا کر کاشت کی گٸی ھیں جنکی ٹھنڈے دورانیے کی طلب پنجاب میں پڑنے والی سردی سے مطابقت رکھتی ھو۔
پستہ کی ان مختلف وراٸیٹیز کو کھیت میں منتقل کیے ھوے 5 سال ھو گۓ ھیں لیکن ابھی تک کوٸی پھل نہی آیا لیکن اگلے 2 سے 3 سال میں پھل آنے کی قوی امید ھے۔
پستہ کا پودا ممکنہ طور پر 7 سال بعد ابتداٸی پھل دینا شروع کرتا ھے۔
Envita Crop Sciences

➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart