POMEGRANATE

انار کی کاشت🍎
انار ایک درمیانے قد کا جھاڑی نما پودا ھے۔ اس کا اباٸی وطن ایران ھے۔ پاکستان میں اس کا زیر کاشت رقبہ 11153 ھیکٹرز اور پیداوار 45318 ٹن ھے۔ ذیادہ تر کاشت لورالاٸی، قلات، ملتان، بہاولپور، لیاقتپور، ڈیرہ اسماعیل خان اور مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں کی جاتی ھے۔
جبکہ کشمیر، مری اور ایبٹ اباد میں انار خودرو ھیں جن سے اناردانہ بنایا جاتا ھے۔
ھمارے نبی اکرمﷺ کی حدیث شریف ھے ” انار کا پھل کھانےسے انسان حسد اور نفرت سے پاک رہتا ھے۔“

 


➖آب و ھوا➖
انار کی کاشت سرد آب و ھوا سے لیکر معتدل اور گرم آب و ھوا میں ھو سکتی ھے۔ مگر اعلی کوالٹی کے لیے موسم سرما میں سرد خشک اور موسم گرما میں گرم خشک موسم درکار ھوتا ھے۔ انار کے پودے کافی حد تک سخت سردی اور سخت گرمی برادشت کر سکتے ھیں۔

➖زمین➖
انار کی کاشت مختلف قسم کی زمینوں میں کی جا سکتی ھے لیکن اچھے نکاس والی میرا زمین اس کی کاشت کے لیے نہاٸیت موزوں ھے۔ انار کی کاشت سیم تھور والی زمینوں میں نہیں ھو سکتی۔

➖افزاٸش نسل➖
انار کی افزاٸش نسل بیج، قلم اور داب سے کی جاتی ھے۔ عام طور پر بذریعہ قلم پودے تیار کیے جاتے ھیں۔ قلم کی لمباٸی 20 سے 22 سینٹی میٹڑ اور موٹاٸی پنسل کے برابر ھوتی ھے۔ زمین کی خوب تیاری کے بعد قلم اس طرح لگانی چاہیے کہ قلم کا 2/3 حصہ زمین کے اندر اور 1/3 حصہ زمین کے باہر ھو۔ قلم کے اوپر والے حصہ میں تقریبا 3 سے 4 چشمے Buds ھونے چاہیے۔ یہ قلمیں جنوری فروری میں لگاٸی جاتی ھیں اور 1 سال بعد پوے کھیت میں لگانے کے قابل ھو جاتے ھیں۔

➖داغ بیل➖
پودوں کو مربع نما شکل میں لگایا جاتا ھے۔ پودے سے پودے اور لاٸن سے لاٸن کا فاصلہ 12 سے 14 فٹ رکھا جاتا ھے اور اس طرح ایک ایکڑ میں 222 سے 302 پودے لگاۓ جا سکتے ھیں۔

➖آبپاشی➖
بارآور پودوں کو گرمیوں میں 8 سے 10 دن بعد اور سردیوں یں 20 سے 25 دن بعد پانی لکایا جاتا ھے۔ پھول آنے سے پھل بننے تک ابپاشی روک دی جاتی ھے۔
پھل بننے سے برداشت تک زمین کو تر وتر حالت میں رکھا جاتا ھے۔ چھوٹے پودوں میں ابپاشی نسبتاً تھوڑے وقفہ سے کی جاتی ھے۔

1➖کھاد➖
مناسب نشونما اور بہتر پیداوار کے لیے جوان پودوں کو 20 سے 30 کلوگرام گلی سڑی گوبر کی کھاد، 2 کلوگرام ssp ، 1/2 کلوگرام sop جنوری میں دیں۔ جبکہ 1/2 کلوگرام یوریا فروری میں اور 1/2 کلو گرام یوریا اپریل میں دیں۔
بوران کی کمی کی وجہ سے پھل پھٹ جاتا ھے اسلیے %5 بوران کے 2 سپرے جون اور جولاٸی میں کرنے چاھیں۔

1➖شاخ تراشی➖
پودے کو گھنے پن سے بچانے کے لیے غیر ضروری، بیمار، کمزور اور خشک شاخوں کو کاٹ دیا جاتا ھے۔ مرجھاٸی ھوٸی ٹہنیوں اور زمین یا جڑ سے نٸی پھوٹنے والی شاخوں کو بھی کاٹ دیا جاتا ھے۔

➖برداشت➖
انار کا پودا 3 سے 4 سال بعد پھل دینا شروع کر دیتا ھے۔ پھل اگست ستمبر میں پکتا ھے۔ جب پھل پک جاٸے تو فوراً اس کو توڑ لینا چاہیے کیونکہ پھل دیر سے توڑنے سے اسکے پھٹنے کا خطرہ رہتا ھے۔
انار کے پودے کی پھل دینے کی عمر خاصی طویل ھے۔ اگر کاشتی امور اچھے ھو تو پودا 40 سے 50 سال سے بھی ذیادہ عمر تک پھل دیتا ھے۔

➖پھل کا سٹور کرنا➖
پھل کو 3 سے 4 مہینے تک کولڈ سٹور میں رکھا جا سکتا ھے بشرطیکہ پھل پھٹا ھوا یا زخمی نہ ھو۔ پھل کو ٹوکریوں یا 45×30×30 سینٹی میٹر کے کریٹوں میں پیک کر کے دور دراز کے علاقوں میں ارام سے بھیجا جا سکتا ھے۔

➖اقسام➖
. گزشتہ 15سال سے پنجاب میں صدورا ورائیٹی کاشت ہورہی ہے اور بھرپور پیداوار دے رہی ہے. لیکن اب انار کی کئ اور ورائیٹاں بھی کاشت ہو رھی ہیں. مثلأ
صدورا, ریڈ اینجل, ترناب گلابی, ریڈ پرنس اور قندھاری وغیرہ.

➖انار کے پودوں کا حصول➖
ویسے تو انار کے پودے کسی بھی اچھی نرسری سے مل جائیں گے. تصدیق شدہ پودے لینے کے لیے انار فارمز سے لئے جائیں. جو فارمر بھی ہو اور انار کی نرسری بھی تیار کرتا ہو۔

➖مخلوط کاشت یا انٹر کراپنگ➖
اگر آپ فاصلہ 15×10 یا 15×15 رکھتے ھیں.تو آپ باغ میں انٹرکراینک کر سکتے ہیں. انار کے باغ میں پپیتا کی انٹرکراپنگ کے بہت اچھے نتاٸج ملے ھیں.اس سے انار کے پودوں سے دوسرے سال ہی بھرپور آمدن حاصل ہوتی ہے. سبزیاں وغیرہ اور چھوٹے قد والی فصلیں بھی آپ کاشت کرسکتے ھیں.

➖بیماریاں.➖
….تیلا
…..فروٹ فلائی
…..انار کا پھٹ جانا
فروری میں جب نۓ پتے نکلتے ھے تو بعض اوقات تیلہ حملہ آور ہو جاتا ھے اسکے لیے باٸ فینتھرین زہر کا استعمال کریں اور فروٹ فلاٸ کیلیۓ ٹراٸی کلوروفان کا سپرے کریں اور فیپرونل زہر کیراکریں تاکہ جڑ میں سیوی وغیرہ نہ لگے

➖انار کے پھٹنے کی وجوہات➖
…1…بیکٹیریاسے لگنے والی بیماری بیکٹیریل بلاٸٹ سے
…2…کھادوں اور پانی کی کمی بیشی کی وجہ سے
بیکٹیریا سب سے پہلے انار کے پتوں پر حملہ آور ھوتاھے جسکے نتیجے میں پتوں پر بھورے اور کالے رنگ کے دھبے ظاہر ھونا شروع ھوجاتےہیں اسکے بعد یہ دھبے شاخوں پر بھی نظر آنا شروع ھو جاتے ہیں اور شاخیں کالی ھونا شروع ھو جاتی ہیں اگر حملہ شدید ھو توشاخیں پھٹ بھی جاتی ھیں اور پھل پر تکونی شکل کے کالے نشان ظاہر ھوتے ھیں اور انار پھٹ جاتا ھے

…..نوٹ…..
لازمی طور پر بیکٹیریا اور فنگس کی بیماری انے سے پہلے احتیاطاً سپرے کریں. اسکے لیے Difinacoazol یا Tebaconazol یا thiofinate methyle یا Recado extra سپرے کی جا سکتی ھے۔

➖پیداوار➖
انار کا تین سالہ پودا تقریبا پندرہ کلو تک پھل دیتا ھے جبکہ ایک جوان آٹھ دس سالہ پودا تقریبا چالیس سے ستر کلو تک پھل دیتا ھے اگر ایک ایکڑ میں تین سو پودے لگاۓ گۓ ھوں تو ان سے تیسرے سال 112 من تک پیداوار لی جا سکتی ھے جو ہر سال بڑھتی جاتی ھے اور آٹھ دس سالہ جوان پودے سے تقریبا 412 من تک پیداوار لی جا سکتی ھے
Envita Crop Sciences

➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart