TURNIP

شلجم🥬
🥬شلجم کی کاشت🥬
شلجم موسم سرما میں کاشت ہونے والی ایسی فصل ہے جو سبزی کے علاوہ چارے کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے۔ شلجم کی عام طور پر تین اقسام کاشت ہوتی ہیں۔ یہ اقسام دیسی سرخ، پرپل ٹاپ اور گولڈن کہلاتی ہیں۔

🪢وقت کاشت🪢
شلجم کی فصل کاشت کرنے کیلئے سرد اور نم موسم موزوں ہوتا ہے۔ شلجم کی جو فصل دس سے پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں تیار ہوتی ہے اُسکا ذائقہ اور جسامت بہتر ہوتی ہے۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختون خواہ میں شلجم اگست سے نومبراور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شلجم مارچ سے اپریل اور پہاڑی علاقوں میں جولائی سے ستمبر تک گاشت ہوتا ہے


🪢زمین کی تیاری🪢
شلجم کی فصل کیلئے بُھربُھری زرخیز اور اچھے نکاس والی زمین موزوں ہوتی ہے۔ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو تین دفعہ ہل، سہاگہ اور آخر میں روٹاوٰیٹر چلائیں تاکہ زمین نرم اور بُھربُھرہو جائے۔ تیار کھیت کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ ناہموار کھیت میں غیرمتوازن آبپاشی پیداوار کو متاثر کرتی ہے۔ بیج کی بوائی سے پہلے جڑی بوٹیاں مکمل طور پر تلف کر دیّں.

🪢طریقہ کاشت 🪢
شلجم کی فصل بذریعہ کیرا یا چھٹا کاشت کی جاتی ہے۔ کاشت اڑھائی فٹ چوڑی پٹڑیوں (raised bed) پر کی جاتی ہے۔ row spacing turnipبیج کی بوائی پٹڑیوں کے کناروں پر آدھا انچ گہری لائنیں لگا کی جاتی یے۔ بیج سے بیج کا فاصلہ ایک سے ڈیڑھ انچ رکھا جاتا ہے۔ بذریعہ چھٹہ کاشت میں کھیت میں آدھا بیج لمبائی اور آدھا بیج چوڑائی کے رخ چھٹہ کریں۔ اس کے بعد رجر سے کھیلیاں بنا لیں۔ ایک ایکڑ کیلئے شلجم کا ایک سے ڈیڑھ کلو بیج استعمال ہوتا ہے۔ بوائی سے پہلے بیج کو پھپھوندی کُش زہر لگائیں۔ بیج کو کیرا کرنے کے بعد ہلکی مٹی سے ڈھانپ دیں۔ شلجم کی فصل ساٹھ سے ستردنوں میں تیار ہوتی ہے۔

🪢پودوں کی چھدرائی🪢
شلجم کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور چھدرائی بہت ضروری ہیں۔ جب پودوں کا تیسرا تیسرا پتہ نکل آئے تو ہر تین انچ پرایک صحتمند پودا رکھ کر باقی پودے نکال دیں۔ شلجم کی فصل کو دو گوڈیاں ضرور کریں۔ دوسری گوڈی کے بعد آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں۔

🪢 کھادوں کا استعمال 🪢
شلجم کی اچھی پیداوار کیلئے کھیت کی تیاری کے وقت زمین میں ایک بوری ڈی-اے-پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ ڈالیں۔ پوٹاش کا استعمال فصل میں درجہ حرارت کی شدت کے خلاف برداشت پیدا کرتا ہے۔

🪢آبپاشی 🪢
بیج کو بوائی کے فوراً بعد اس طرح پانی لگائیں کہ بیج کو پانی کی صرف نمی پہنچے۔ پہلی تین آبپاشیاں ہفتہ وار کریں اور پھرموسم کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ہفتوں میں ایک دفعہ آبپاشی کریں۔

Envita Crop Sciences

➖➖کاشت سے برداشت تک ۔۔ کسان کے ھمسفر➖➖

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Cart